لالیاں جھنگ روڈ پر دو ڈمپرز میں تصادم، نوجوان جاں بحق
لالیاں (نمائندہ دنیا)لالیاں جھنگ روڈ پر دو ڈمپرز کے درمیان ہونے والے حادثے میں ایک نوجوان جان کی بازی ہار گیا۔
گزشتہ رات سلاٹر ہاؤس کے قریب کراسنگ کے دوران ایک تیز رفتار ڈمپر سڑک کنارے کھڑے ڈمپر سے عقب سے جا ٹکرایا۔ حادثے کے نتیجے میں ڈمپر میں سوار ہیلپر، کوٹ مومن کا رہائشی نوجوان سلیمان شدید زخمی ہو گیا۔اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال لالیاں منتقل کیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments