حضور نبی کریم ؐکی سیرتِ طیبہ پوری انسانیت کیلئے مشعلِ راہ:پیر علی گوہر
وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )پیر علی گوہر آف جیندھڑ شریف نے ماہِ ربیع الاول کی آمد پر اہلِ اسلام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔
ماہِ ربیع الاول ہمارے لیے انتہائی بابرکت اور عظیم مہینہ ہے کیونکہ اسی مبارک مہینے میں سرورِ کائنات حضرت محمد مصطفی ؐکی ولادتِ باسعادت ہوئی۔ یہ مہینہ ہمیں محبت رسول ؐ، اتباعِ سنت اور آپ ؐکی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کا درس دیتا ہے ، حضور نبی کریم ؐکی سیرتِ طیبہ پوری انسانیت کیلئے مشعلِ راہ ہے ہمیں چاہیے کہ ربیع الاول کے مقدس مہینے میں محافلِ میلاد، درود و سلام اور ذکرِ رسول ؐکے ساتھ ساتھ آپ ؐکے اسوہ حسنہ کو عملی زندگی کا حصہ بنائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments