ایس ایچ او کو رشوت آفر‘ن لیگی ایم پی اے کا سیکرٹری گرفتار
درخواست گزار کی حمایت پر اصرار ‘ اسلم ڈھلوں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا
عالم چوک (نمائندہ خصوصی )ایس ایچ او تھانہ لدھیوالہ کو مبینہ طور پر دو لاکھ روپے رشوت دینے کی کوشش پر ن لیگی ایم پی اے کا سیکرٹری گرفتار ، حوالات میں بند کر دیا گیا ۔بتایا گیا ہے کہ ن لیگی ایم پی اے کے سیکرٹری اسلم ڈھلوں نے درخوا ست دہندہ کو اپنے ساتھ تھانہ لدھیوالہ وڑائچ لیجا کر ایس ایچ او سب انسپکٹر افضل گجر کو مبینہ طور پر دو لاکھ روپے رشوت دینے کی کوشش کی تاکہ وہ درخواست گزار کی حمایت کریں جس پرپولیس نے اسلم ڈھلوں کو حوالات میں بند کر دیا جس کی رہائی کیلئے تھانہ لدھیوالہ وڑائچ میں سفارشیوں کا تانتا بندھ گیا تاہم پولیس نے ن لیگی ایم پی اے کے سیکرٹری اسلم ڈھلوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments