وزیرآباد:یونین کونسلوں ‘میونسپل کمیٹی ،تحصیل کونسل قائم

وزیرآباد:یونین کونسلوں ‘میونسپل کمیٹی ،تحصیل کونسل قائم

ضلعی الیکشن کمشنر نے فہر ستیں شائع کر دیں ‘وزیر آباد کارپوریشن کی 11 یونین کونسلیں

وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن نے میونسپل کارپوریشن یونین کونسل ،میونسپل کمیٹی گکھڑ منڈی،تحصیل کونسل وزیرآباد ،تحصیل کونسل علی پور چٹھہ اور میونسپل کمیٹی سوہدرہ کی حد بندیوں کی حتمی فہر ستیں شائع کر دیں۔ضلعی الیکشن کمشنر ساجد حسنین اعوان کی طرف سے جاری کردہ وزیرآباد کارپوریشن کو 11یونین کونسل میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ڈی لیمیٹشن کمیٹی نے میونسپل کارپوریشن وزیرآباد کی تمام 11یونین کونسل میں کوئی ردوبدل نہیں کیا۔یونین کونسل نمبر 1مثمن برج،گلہ موجدین،چڑیانوالہ ،شیخاں مغربی،گلی آرائیاں کٹرہ مائی مظفر پورہ، یونین کونسل نمبر 2چیمہ کالونی،سچراں محلہ،ونجوالی اور کوٹلہ پیراں۔ یونین کونسل3گوروکوٹھا،تیلی پورہ، شیخان مشرقی،جناح کالونی،سبزی منڈی گلہ، بلوچی گلہ،ہنومان،بکر گلہ،کریم پورہ ۔یونین کونسل نمبر 4 ماڈل کالونی،حاجی پورہ،اسلام آباد موڑ،آرائیں کالونی،گلشن کالونی،ونجوالی،کوٹ میراں۔ یونین کونسل نمبر 5محلہ خرادیاں،کانوانوالہ،محلہ شیرو، سکندر پورہ،حاجی پورہ،ڈسکہ روڈ،عارف شہید روڈ،محلہ ٹال والا نظام آباد۔یونین کونسل نمبر 6 نظام آباد،میاں صاحب،جلال پورہ محلہ سیٹھاں ،دارہ مغلاں۔ یونین کونسل نمبر 7 دھونکل کے تمام علاقہ جات۔یونین کونسل نمبر 8رحیم پورہ ،قدرت آباد،شیرا کوٹ،یوسف کالونی، شادمان کالونی،ٹھٹی آرائیاں،ویروکی ۔یونین کونسل نمبر 9سپال کالونی،محلہ کاتباں،الہ آباد، سکندر پورہ ،مین بازار،جعفریہ کالونی۔ یونین کونسل نمبر 10جعفریہ کالونی،مدینہ کالونی، قدرت آباد ،ٹھٹھہ فقیر اللہ،خسڑہ ۔یونین کونسل نمبر 11محمد نگر،ریلوے کالونی،ٹھٹھہ فقیر اللہ،حیدر کالونی، بھٹی کے اور رام پورہ کے علاقہ جات پر مشتمل ہے ۔یونین کونسل سوہدرہ کو میونسپل کمیٹی کا درجہ مل گیا جسکی دو یونین کونسل بنائی گئی ہیں۔یونین کونسل نمبر 2میں تلواڑہ،محلہ پیر مناراہ،محلہ گرلز سکول،امجد کالونی،محلہ اعواناں اور راجپوت کالونی جبکہ باقی علاقہ جات یونین کونسل نمبر 1 میں شامل کیے گئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...