مختلف مقامات پر ناقص صفائی ،کنٹریکٹر کو فوری اقدامات کا حکم

مختلف مقامات پر ناقص صفائی ،کنٹریکٹر کو فوری اقدامات کا حکم

غفلت کے مرتکب اہلکاروں کیخلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائیگی:ڈپٹی کمشنر

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور صفائی ستھرائی، نکاسی آب، سڑکوں کی بحالی، پٹرولیم مصنوعات کے پیمانے میں کمی اور غیر قانونی ایل پی جی ریفلنگ کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔ڈپٹی کمشنر نے چمڑہ منڈی، فیروز والا روڈ، پونڈانوالہ چوک اور ملحقہ گلیوں کا دورہ کیا۔ صفائی ستھرائی اور نکاسی آب کی ناقص صورتحال پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ستھرا پنجاب کے کنٹریکٹر کو صفائی کے فوری اقدامات جبکہ واسا حکام کو سیوریج اور نکاسی آب سے متعلق مسائل شام سے قبل مکمل طور پر حل کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ محکمانہ غفلت اور فرائض میں کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی جبکہ غفلت کے مرتکب افسر وں و اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ و قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر نے فیروز والا روڈ پر واقع گو فلنگ اسٹیشن کا بھی معائنہ کیا، جہاں پٹرولیم مصنوعات کے مقررہ نرخ نامے ، ناپ تول اور پیمانوں کی جانچ کی گئی۔ معائنے کے دوران کم پیمانہ سامنے آنے پر ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر سٹی کو فلنگ سٹیشن سیل کرنے اور انتظامیہ کے خلاف قانونی کارروائی کے احکامات جاری کئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...