ڈی پی او سیالکوٹ نے متعد د ایس ایچ اوز کے تبادلے کردئیے
نعمان حسن تھانہ ایئرپورٹ،احمد بلال پولیس لائن،سرمد فیاض سٹی پسرور تعینات
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ڈی پی او سیالکوٹ کیپٹن ریٹائرڈ دوست محمد نے متعد د ایس ایچ اوز کے تقرر وتبادلے کردئیے جن میں انسپکٹر عامر ریاض کو انویسٹی گیشن آفیسرتھانہ صدر پسرور، انسپکٹر نعمان حسن ایس ایچ او تھانہ پھوکلیاں سے ایس ایچ او تھانہ ایئرپورٹ، سب انسپکٹر احمد بلال ایس ایچ او تھانہ ایئرپورٹ سے پولیس لائن، سب انسپکٹر بلال احمد تھانہ صدر سیالکوٹ سے ایس ایچ او تھانہ صدر ڈسکہ، انسپکٹر الطاف اسحاق ایس ایچ او تھانہ صدر ڈسکہ سے انویسٹی گیشن آفیسر، تھانہ صدر پسرور، قلعہ کالر والا اور پھلورہ، سب انسپکٹر سرمد فیاض سی آئی اے سٹاف سے ایس ایچ او تھانہ سٹی پسرور، انسپکٹر بلال سلیم ایس ایچ او تھانہ سٹی پسرورسے ایس ایچ او تھانہ اگوکی، سب انسپکٹر اویس ارشد ایس ایچ او تھانہ اگوکی سے پولیس لائن،انسپکٹر صدیق سالک انچارج جوڈیشل حوالات سمبڑیال سے ایس ایچ او تھانہ قلعہ کالر والا، سب انسپکٹر محمد نوید ایس ایچ او تھانہ قلعہ کالر والا سے پولیس لائن کے احکامات جاری کئے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments