اختلافات بھلا کر ملکی ترقی کیلئے کام کرنا چاہیے :ناصر چیمہ

اختلافات بھلا کر ملکی ترقی کیلئے کام کرنا چاہیے :ناصر چیمہ

راہوالی(نمائندہ دنیا )آزادی اﷲ تعالی ٰ کی بڑی نعمت ہے اور ہمیں بزرگوں کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھنا چاہیے۔

ان خیالات کا اظہار ایم پی اے چودھری محمد ناصر چیمہ نے انٹر ٹینمنٹ کلب راہوالی کے زیر اہتمام زیر سرپرستی عامر بٹ اختر کے دفتر میں 79ویں جشن آزادی کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان بے شمار قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا اس لیے اسکی قدر حفاظت ہم سب کی قومی ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں ذاتی اختلافات سے بالا تر ہوکر ملکی ترقی خوشحالی اور استحکام کیلئے متحد ہوکر کردار ادا کرنا چاہیے ۔ نوجوان نسل کو بھی چاہیے کہ وہ قائد اعظم اور علامہ اقبال کے افکار کو مشعل راہ بناتے ہوئے پاکستان کو مضبوط اور ترقی یافتہ ملک بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...