شعیب ساہی رائس کلب کے صدر ،سلیم طاہر سیکرٹری منتخب

شعیب ساہی رائس کلب کے صدر ،سلیم طاہر سیکرٹری منتخب

پٹرولیم نرخوں میں عدم استحکام سے مارکیٹ مستحکم نہیں ہو رہی :حاجی عبدالحمید

گجرات(سٹی رپورٹر) گجرات رائس کلب کا اجلاس مقا می ر یسٹو ر نٹ میں منعقد ہو ا ، اجلا س کی صدارت صدرحاجی عبدالحمید نے کی ، سیکر ٹر ی ثو با ن نو ا ز بٹ کلب کی ما ہا نہ ر پو ٹ اور چا ول و منجی کے ر یٹس میں با ر ے میں بر یف کیا، اجلا س میں متفقہ رائے سے شعیب ساہی کو گجرات رائس کلب کا صدر اور سلیم طاہر کو جنرل سیکرٹری منتخب کر لیا گیا،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حاجی عبدالحمید نے کہا کہ گجرات کا چاول پوری دنیا میں اپنا ایک مقام رکھتا ہے ، انہوں نے کہا کہ ہمیں مل کر اس انڈسٹری کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہے۔

حکومت کے ساتھ مل کر ایکسپورٹ بڑھانے کیلئے اقدامات کرنے ہیں،رو انہ کی بنیا د پر پٹر ول کے ر یٹس کے حوالے سے ہر طبقہ کو پر یشا نی کا سا منا ہے جس وجہ سے مار کیٹ مستحکم نہیں ہو ر ہی۔سا بق صدور نو ا ز بٹ اور امجد مجید بٹ کا کہنا تھا گجرات را ئس کی اولین ترجیح رائس انڈسٹری کو درپیش مسائل کو حکومت کے اعلیٰ ایوانوں تک پہنچانا ہے ، انہوں نے کہا کہ ہم ممبران کی فلاح کے لیے ورکشاپس اور سیمینارز کا انعقاد کریں گے اور بین الاقوامی منڈیوں میں پاکستانی چاول کے لیے نئی مارکیٹس تلاش کریں گے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...