وزیرآباد :اندرون شہر بیشتر گلیاں کھنڈرات میں تبدیل
ترقیاتی کاموں سے محروم گلی محلوں کے مکینوں کا کوئی پرسان حال نہیں :شہری
وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )اندرون شہر اور اطراف کی بیشتر گلیاں کھنڈرات میں تبدیل، شہری بنیادی سہولیات سے محروم ہوگئے ۔ وزیرآباد میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کے دعو ئو ں کے باوجود شہر کی بیشتر گلیاں اور محلے بنیادی سہولیات سے محرومی کی تصویر بن گئے ہیں۔ برسوں سے ترقیاتی کاموں کی دوڑ سے باہر رہنے والے گلی محلوں کے مکینوں کا کوئی پرسان حال نہیں جبکہ متعدد علاقوں میں سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں اور شہریوں کیلئے وبال جان بن چکے ہیں۔شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ افسر اور حکمران محض چند گلیوں، مخصوص علاقوں اور مرکزی شاہراہوں پر فنڈز خرچ کرنے کو ہی شہری مسائل کا حل سمجھتے ہیں جبکہ اندرون شہر کی گلیوں، آبادیوں اور پسماندہ محلوں کو حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔
جناح کالونی، کٹرامائی سمیت مختلف علاقوں میں شہریوں کو ٹوٹ پھوٹ کا شکار راستوں، ابلتے گٹروں اور بدترین تعفن کا سامنا ہے ۔دوسری جانب متعدد مقامات پر شروع کیے گئے ترقیاتی منصوبے بھی مبینہ طور پر ادھورے چھوڑ د ئیے گئے ہیں اور انہیں مکمل ہوئے ڈیڑھ برس سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود شہری بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر کے تمام علاقوں کا بلاامتیاز سروے کروا کر محروم گلی محلوں میں فوری ترقیاتی کام شروع اور ادھورے منصوبے مکمل کئے جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments