اتحاد سے صرافہ برادری کے مسائل حل ہونگے :افتخار کھاری

 اتحاد سے صرافہ برادری کے مسائل حل ہونگے :افتخار کھاری

امید ہے نئے عہدیدار برادری کی خدمت کو اولین مقصد بنائینگے :وحید الرحمن زرگر

وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیدار وں کے اعزاز میں عشائیے سے صدر پنجاب صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن افتخار احمد کھاری اور ضلعی صدر وزیرآباد وحید الرحمن زرگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ صرافہ برادری کے اتحاد، اتفاق اور باہمی تعاون سے ہی تاجر برادری کو درپیش مسائل کا موثر انداز میں حل ممکن ہے ۔ نومنتخب عہدیدار وں کو مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نئی ذمہ داریاں اعتماد کا تقاضا کرتی ہیں اور امید ہے کہ تمام عہدیدار اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے صرافہ برادری کی خدمت کو اپنا اولین مقصد بنائیں گے۔

تقریب سے جنرل سیکرٹری ناصر محمود اللہ والے‘سر پرست اعلیٰ جاوید حسین، سرپرست محمد جاوید،نائب صدرگوہر رشید، سٹی صدر سیالکوٹ عظیم اکرم بھلا ،نائب صدورمحمد اکرم،سعید اللہ والے ،جائنٹ سیکرٹری محمد اکرم،فنانس محمد سلیم ،حاجی حفیظ الرحمن زرگر،قاری سعید احمد ارشد ودیگر نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر جائنٹ سیکرٹری سفیان کپور،ڈپٹی سیکرٹری محمد وسیم اکبر،سیکرٹری اطلاعات ظہیر احمد کھوکھر،آفس مینجمنٹ سیکرٹری علی رشید،اسلامی کنڈا شکیل الرحمن سمیت صرافہ برادری، تاجروں، کاروباری شخصیات اور معززین شہر نے بھرپور شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...