انچارج وفاقی محتسب ریجنل آفس کل سیالکوٹ میں عوامی شکایات سنیں گے

انچارج وفاقی محتسب ریجنل آفس کل  سیالکوٹ میں عوامی شکایات سنیں گے

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)انچارج وفاقی محتسب ریجنل آفس گوجرانوالہ مشتاق احمد اعوان کل 10بجے سیالکوٹ میں جناح ہال قلعہ میں ایم ڈی واسا کمیٹی روم میں وفاقی محکموں کے خلاف عوامی شکایات سنیں گے ، صرف رجسٹرڈ شکایات کی سماعت ہوگی۔

بیشتر شکایات گیپکو، پاکستان پوسٹ آفس، سوئی گیس، این سی سی آئی اے ، ایف آئی اے ،اے جی پی آر، پوسٹل لائف انشورنس، سٹیٹ لائف انشورنس، سٹیٹ بینک، پی ایم ڈی سی، ریلوے ، پی ٹی سی ایل، پاکستان نرسنگ کونسل اور دیگر وفاقی محکمہ جات کے بارے میں ہیں۔ جسکے بارے میں سائلین اور متعلقہ وفاقی محکموں کے افسر وں کو پیشگی نوٹس بھجوائے جا چکے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...