خواجہ سرمد رضا نائیک نے محنت کشوں کیساتھ جشن آزادی منایا
راہوالی(نامہ نگار)معروف سماجی شخصیت امیدوار برائے ممبر کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ نمبر 4خواجہ سرمد رضا نائیک نے حلقہ کی پسماندہ ترین آبادی پیروشہید کے محنت کشوں اور بچوں کیساتھ جشن آزادی منایا۔۔۔
سرمد رضا نائیک جلسہ میں شرکت کیلئے پہنچے تو پسماندہ ترین بستی کے نوجوانوں، بچوں، بڑوں اور خواتین نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔خواجہ سرمد رضا نائیک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 70سال قبل آباد ہونیوالی اس بستی کے مکینوں کی غربت کی وجہ سے کسی ادارے نے فلاح و بہبود کی طرف توجہ نہیں دی، بچے تعلیم و صحت کی سہولیات سے محروم ہیں، اس بستی کے لوگوں کو دیگر علاقوں کی طرف تمام سہولتیں پہنچا کر تعلیم سے بہرہ ور کرکے صحت کے متعلق بھی منصوبے بنائے جائینگے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments