گجرات:جوہڑ میں نہاتے بچہ ڈوب گیا ،نکال کر ہسپتال منتقل
گجرات(سٹی رپورٹر)موضع بھیووالی جلالپور جٹاں روڈ پر جوہڑ میں نہاتے ہوئے ایک بچہ ڈوب گیا، ریسکیو ٹیم کے مطابق تقریباً ایک ایکڑ رقبے پر محیط جوہڑ میں نہاتے ہوئے دو بچے اچانک گہرے پانی میں ڈوب گئے۔
واقعے کے فوراً بعد مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے ایک بچے کو بحفاظت نکال لیا جبکہ دوسرا بچہ شاہ زیب عمر 10 سال لاپتہ تھا۔ ریسکیو ٹیم نے لاپتہ بچے کو تلاش کر لیا بچے کو عزیز بھٹی ہسپتال منتقل کر دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments