گجرات:غیرت کے نام پر ریڑھی بان کا قتل ، ملز م گرفتار
فلک شیر نے احمد کی ایما پر اسکی بیوی زینت بی بی سے ملکر مظہر کو موت کے گھاٹ اتارامظہر سعودیہ میں مقیم احمد کی بیوی سے تعلقات قائم کر نے کی کو شش کر رہا تھا :ملزم
گجرات(سٹی رپورٹر )تھانہ انڈسٹریل اسٹیٹ فیز II نے ریڑھی بان کے اندھے قتل کی واردات ٹریس کرکے ملزموں کو گرفتار کر لیا ۔ مظہر اقبال پل نہر ساروکی کے قریب فروٹ کی ریڑھی لگاتا تھا۔ وقوعہ کے روز نامعلوم شخص اس کے پاس آیا اور کافی دیر تک فروٹ کی خرید و فروخت کے حوالے سے بات چیت کرتا رہا۔ بعد ازاں ملزم نے مظہر اقبال کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا اور فرار ہوگیا۔ایس ایچ او طاہر زمان اور ٹیم نے ملزم فلک شیر کو آلہ قتل اور واردات میں استعمال ہونے والے موٹر سائیکل سمیت گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزم نے دورانِ تفتیش اعتراف جرم کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ اس کا دوست احمد جو سعودی عرب مقیم ہے نے مجھ سے رابطہ کیا اور بتا یا کہ مظہر اس کی بیوی کے ساتھ مبینہ تعلقات قائم کرنے کی کوشش کر رہا ہے ۔ مزید اپنی بیوی کے ساتھ بھی رابطہ کر ا دیا جس کے ساتھ مل کر مظہر کے قتل کا منصوبہ بنایا اور یکم اگست 2026کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا ،ملزم کے انکشاف پر احمد کی بیوی زینت بی بی کو بھی گرفتار کر لیا گیا جبکہ احمد کی بیرون ملک سے گرفتاری کیلئے بھی کو شش جا ری ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments