نوشہرہ ورکاں : قتل کے مقدمہ میں نامزد 7 ملزم بری

نوشہرہ ورکاں : قتل کے  مقدمہ میں نامزد 7 ملزم بری

نوشہرہ ورکاں(تحصیل رپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج نوشہرہ ورکاں مدثر فرید کھوکھر کی عدالت نے قتل کے مقدمہ میں نامزد7ملزموں کو بری کر دیا۔

تھانہ تتلے عالی میں درج مقدمہ نمبر 898/23 بجرم 302 ت پ کی سماعت مکمل ہونے پر ایڈیشنل سیشن جج مدثر فرید کھوکھر نے فیصلہ سناتے ہوئے ملزموں محمد ریاض، محمد ارشاد، محمد سلیم، محمد سفیان، سرفراز احمد، اخلاق اور غلام نبی عرف وسیم سکنہ مرالی والا کو مقدمہ سے بری کرنے کا حکم دے دیا۔ ملزموں کی جانب سے ظفر اقبال ہنجرا ایڈووکیٹ نے پیروی کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...