لدھیوالہ :ن لیگ کے جلسے میں کارکن کا موبائل فون چوری
عالم چوک (نمائندہ خصوصی)لدھیوالہ وڑائچ میں مسلم لیگ ن کے جلسے کے دوران ایک کارکن کا موبائل فون چوری ہو گیا۔
اسٹیج سیکرٹری مائیک پر چور سے موبائل فون واپس کرنے کی اپیل کرتے رہے ۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 77 کے ضمنی انتخابات کی انتخابی مہم کے سلسلے میں لدھیوالہ وڑائچ میں جنید اشرف چہل کے ڈیرے پر مسلم لیگ ن کا جلسہ منعقد ہوا۔ اس دوران مبینہ طور پر جیب تراش لیگی کارکن محمد الیاس مغل کا موبائل فون چوری کرکے لے گیا۔ جلسے کے دوران اسٹیج سیکرٹری مائیک پر موبائل فون واپس کرنے کی اپیل کرتے رہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments