ڈسکہ :چھوٹا گوشت 3500روپے کلو فروخت، بڑا گوشت بھی مہنگا
موترہ (نامہ نگار) ڈسکہ شہر میں چھوٹا گوشت 3200سے 3500روپے فی کلو جبکہ بڑا گوشت 1500سے 1800روپے فی کلو فروخت ہونے لگا، جس کے باعث گوشت عام شہریوں کی پہنچ سے دور ہوگیا۔ قصابوں نے چھوٹا گوشت سرکاری نرخوں پر فروخت کرنے کے بجائے من مانے دام وصول کرنا شروع کر دیے ہیں۔
شہریوں کا الزام ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ کے دفتر کا پرائس کلرک رانا فیشام مہنگے داموں گوشت فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے خاموش تماشائی بنا ہوا ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ سرکاری نرخوں پر عمل درآمد یقینی بنانا متعلقہ حکام کی ذمہ داری ہے ، لیکن اگر نگرانی کرنے والے اہلکار ہی دکانداروں سے مفت گوشت لیں تو مہنگائی پر قابو پانا مشکل ہو جائے گا۔ ان کا الزام ہے کہ دکاندار مفت دیے گئے گوشت کی قیمت بھی مہنگے داموں فروخت کرکے صارفین سے وصول کرتے ہیں۔شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب، کمشنر ، ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اور اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کا نوٹس لے کر سرکاری نرخوں پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments