ڈاکٹر نذیر چوہان 34سالہ طبی خدمات کے بعد ریٹائر، تقریبِ پذیرائی

ڈاکٹر نذیر چوہان 34سالہ طبی خدمات  کے بعد ریٹائر، تقریبِ پذیرائی

حافظ آباد (نمائندہ دنیا)ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال حافظ آباد کے پرنسپل ڈینٹل سرجن گریڈ 19 ڈاکٹر محمد نذیر چوہان 34 سال تک طبی خدمات انجام دینے کے بعد ملازمت سے ریٹائر ہو گئے ۔

اس موقع پر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن حافظ آباد کے زیر اہتمام حافظ آباد جمخانہ میں ان کے اعزاز میں تقریبِ پذیرائی منعقد کی گئی، جس میں ضلع بھر سے نامور ماہرینِ طب، سرجنز اور سینئر ڈاکٹروں نے شرکت کی۔تقریب کی نگرانی پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن حافظ آباد کے ضلعی صدر ڈاکٹر محمد فاروق مغل نے کی، جبکہ ڈاکٹر عابد حسین بھٹی اور ڈاکٹر امجد نے انتظامی امور میں معاونت کی۔ ڈاکٹر محمد نذیر چوہان نے اپنے پیشہ ورانہ سفر اور طبی خدمات کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے 19 ستمبر 1992 کو نوشہرہ ورکاں سے ڈینٹل سرجن کی حیثیت سے ملازمت کا آغاز کیا تھا۔انہوں نے ہمیشہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو عبادت سمجھ کر ادا کیا اور مریضوں کو بہترین علاج معالجے کی سہولتیں فراہم کرنے کی کوشش کی۔تقریب کے اختتام پر ڈاکٹر محمد نذیر چوہان کو یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...