جامکے چٹھہ :بھکاریوں کے روپ میں مشکوک افراد کی سرگرمیاں

جامکے چٹھہ :بھکاریوں کے روپ میں مشکوک افراد کی سرگرمیاں

شہریوں میں تشویش،پولیس گشت بڑھانے اور مشکوک عناصر کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

جامکے چٹھہ (نامہ نگار) بھکاریوں کے روپ میں مبینہ نوسربازوں کی گلی محلوں میں مشکوک سرگرمیوں نے شہریوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے ۔ بھیک مانگنے کے بہانے گھروں کے دروازوں پر دستک دینے والے اجنبی افراد کی آڑ میں جرائم پیشہ عناصر کی جانب سے وارداتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ گلی محلوں میں اجنبی افراد کی آمدورفت پر نظر رکھنا ضروری ہے تاکہ کسی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے ۔ انہوں نے متعلقہ پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مشکوک افراد کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جائے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔شہریوں نے پولیس سے گشت بڑھانے اور مشکوک سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرنے کی اپیل کی ہے ۔ انہوں نے عوام کو بھی ہدایت کی کہ اجنبی افراد کو گھروں میں داخل ہونے کی اجازت دیتے وقت احتیاط کریں اور کسی مشکوک سرگرمی کی صورت میں فوری طور پر پولیس کو اطلاع دیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...