سیالکوٹ، گوجرانوالہ روڈ پر یوٹرن حادثات کا سبب بن گئے

سیالکوٹ، گوجرانوالہ روڈ پر یوٹرن حادثات کا سبب بن گئے

کئی افرادجان بھی ہاتھ دھوبیٹھے ،متعلقہ حکام فوری نوٹس لیں :شہری

منڈیکی گورائیہ (نامہ نگار)سیالکوٹ تا گوجرانوالہ روڈ پر بنائے گئے یوٹرن مبینہ طور پر ٹریفک حادثات کا سبب بن رہے ہیں، جس کے خلاف شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔علاقہ مکینوں کے مطابق ان یوٹرن پر آئے روز حادثات پیش آتے ہیں، جن کے نتیجے میں متعدد افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ کئی خاندان متاثر ہوئے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ان مقامات پر ٹریفک قوانین اور حفاظتی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے انتظامات نہیں کیے گئے ۔ راجہ بسوں کے ڈرائیوروں کی تیز رفتاری کو بھی حادثات کی ایک وجہ قرار دیا جاتا ہے ۔شہریوں نے الزام لگایا کہ حادثات کے بعد بعض پولیس اہلکار زخمیوں کی مدد کرنے کے بجائے دیگر معاملات میں مصروف ہو جاتے ہیں، جبکہ بعض افراد زخمیوں کے سامان اور قیمتی اشیا لے کر فرار ہو جاتے ہیں۔ علاقائی سیاسی و سماجی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سیالکوٹ تا گوجرانوالہ روڈ پر یوٹرن کے ڈیزائن اور حفاظتی انتظامات کا جائزہ لے کر ضروری اصلاحات کی جائیں تاکہ حادثات کی روک تھام ممکن ہو سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...