خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی آئین کے منافی :زرخیز انور خان
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا)انصاف لائرز فورم کے ضلعی صدر مجسم زرخیز انور خان ایڈووکیٹ نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فارم 47 کی بنیاد پر قائم جعلی حکومت کی جانب سے ایسے اقدامات جمہوری اقدار اور آئینی اصولوں کے منافی ہیں۔
ان سے صوبائی خودمختاری اور عوامی مینڈیٹ کے حوالے سے بھی سنگین سوالات جنم لیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ اس اقدام کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ آئین و قانون کی بالادستی، صوبائی خودمختاری اور عوام کے حقِ حکمرانی کا مکمل احترام یقینی بنایا جائے ۔ طاقت اور جبر کے بجائے جمہوریت، مکالمے اور آئینی راستے کو اختیار کیا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments