گورنر راج جمہوری اصولوں کے منافی ہے :ناصر محمود کلیر

 گورنر راج جمہوری اصولوں کے منافی ہے :ناصر محمود کلیر

ملک میں سیاسی انتشار اور بے چینی بڑھے گی:ضلعی امیرجماعت اسلامی

وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر) جماعت اسلامی کے ضلعی امیر چودھری ناصر محمود کلیر نے خیبر پختونخوا میں گورنر راج یا ہنگامی حالت کے نفاذ کی سخت مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ منتخب حکومت کو ہٹانا غیر جمہوری اقدام اور آئینی اصولوں کے منافی ہے ۔ عوام کے ووٹوں سے قائم ہونے والی حکومت کو کسی انتظامی حکم یا آئینی شق کا سہارا لے کر ختم کرنا مسائل کا حل نہیں، بلکہ اس سے ملک میں سیاسی انتشار اور بے چینی بڑھے گی۔ جماعت اسلامی خیبر پختونخوا میں کسی بھی قسم کی ہنگامی حالت یا گورنر راج کے نفاذ کو مسترد کرتی ہے ، کیونکہ ایسے اقدامات سے بنیادی عوامی حقوق اور جمہوری روایات کے حوالے سے سنگین خدشات پیدا ہوتے ہیں۔ منتخب حکومت کو ہٹانے کے بجائے سیاسی مسائل افہام و تفہیم، باہمی اتفاق رائے اور مذاکرات کے ذریعے حل کیے جانے چاہییں۔ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی جانب سے ایسے اقدام کی حمایت جمہوری اصولوں کے حوالے سے سوالات کو جنم دیتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات اور ایک دوسرے کا مؤقف سننا جمہوریت کا بنیادی حسن ہے ، جبکہ ذاتی انا اور ضد کی بنیاد پر کیے جانے والے فیصلے ملک و قوم کے مفاد میں نہیں ہوتے ۔جماعت اسلامی کے ضلعی امیر نے حکومت پر زور دیا کہ وہ اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے اور سیاسی معاملات طاقت یا انتظامی اقدامات کے بجائے مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کرے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...