نوشہرہ ورکاں:پولیس ناکے سے فرار منشیات فروش حادثے میں زخمی

نوشہرہ ورکاں:پولیس ناکے سے فرار منشیات فروش حادثے میں زخمی

موٹر سائیکل سوار ملزم کی ٹانگ ٹوٹ گئی‘560گرام چرس برآمد،مقدمہ درج

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا) پولیس ناکے سے فرار ہونے کی کوشش کے دوران موٹر سائیکل حادثے میں زخمی ہونے والے مبینہ منشیات فروش کے قبضے سے 560 گرام چرس برآمد کر لی گئی۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد نواز نے نوکھر روڈ پر ناکہ لگا رکھا تھا۔ اسی دوران دو موٹر سائیکل سوار پولیس ناکہ دیکھ کر واپس مڑے اور فرار ہونے کی کوشش کی۔پولیس نے ان کا تعاقب کیا تو راستے میں ملزم علی اصغر زخمی حالت میں ملا، جس کی ٹانگ موٹر سائیکل حادثے کے نتیجے میں ٹوٹ گئی تھی۔ پولیس نے ملزم کی تلاشی لی تو اس کے قبضے سے 560 گرام چرس برآمد ہوئی۔انسپکٹر ضیافت علی باٹھ نے کہا کہ منشیات فروشی میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور معاشرے کو منشیات کی لعنت سے محفوظ رکھنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...