کیری ڈبے کی موٹر سائیکل کو ٹکر، میاں بیوی اور بیٹی زخمی
سمبڑیال (سٹی رپورٹر) ڈسکہ روڈ پر بھوپالوالہ کے قریب کوٹلی نوناں میں کیری ڈبے کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی اور ان کی بیٹی شدید زخمی ہو گئے ۔
موٹر سائیکل سوار ڈسکہ سے سمبڑیال آ رہے تھے کہ پیچھے سے آنے والے کیری ڈبے نے انہیں ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں 42 سالہ محمد عادل، ان کی 35 سالہ اہلیہ شمائلہ اور 9 سالہ بیٹی فاطمہ، ساکنان فتوچک، زخمی ہو گئے ۔ ریسکیو 1122 کے عملے نے تینوں زخمیوں کو طبی امداد کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال سمبڑیال منتقل کر دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments