2 دیہات میں موبائل پولیس سٹیشن وین سروس 13اکتوبر کو فراہم ہوگی

2 دیہات میں موبائل پولیس سٹیشن  وین سروس 13اکتوبر کو فراہم ہوگی

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا)سی پی او گوجرانوالہ ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کی ہدایت پر موبائل پولیس سٹیشن وین سروس کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

ڈی ایس پی عنصر فاروق مان کی نگرانی میں یہ وین 13 اکتوبر بروز منگل تھانہ تتلے عالی کے گاؤں بڈھا گورائیہ میں صبح 8 سے دوپہر 12 بجے تک اور بوپڑا کلاں میں دوپہر 12 سے سہ پہر 4 بجے تک شہریوں کو پولیس خدمات فراہم کرے گی۔ایس ایچ او بہرام فرید گجر کے مطابق وین کے ذریعے مقدمات کے اندراج، پولیس تصدیق، کردار کے سرٹیفکیٹ، گمشدگی کی رپورٹ، ملازمین اور کرایہ داروں کی رجسٹریشن اور ڈرائیونگ لائسنس سے متعلق خدمات فراہم کی جائیں گی۔ خواتین کو ہراساں کرنے اور بچوں سے زیادتی کے واقعات کی شکایات درج کرانے کے لیے خصوصی ڈیسک بھی قائم کیا گیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...