خیبرپختونخوا کے آئینی حقوق پر سمجھوتہ نہیں ہوگا:ریحانہ ڈار

 خیبرپختونخوا کے آئینی حقوق پر سمجھوتہ نہیں ہوگا:ریحانہ ڈار

گورنر راج یا ایمرجنسی جیسے اقدامات مسائل کا حل نہیں :رہنماپی ٹی آئی

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا)تحریک انصاف کی سینئر رہنما ریحانہ امتیاز ڈار نے کہا ہے کہ گورنر راج اور ایمرجنسی کسی صورت قبول نہیں، خیبرپختونخوا کے آئینی حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ صوبے کے غیور عوام نے دہشت گردی، بدامنی اور بے شمار مشکلات کے باوجود ملک میں امن، استحکام اور جمہوریت کے لیے لازوال قربانیاں دی ہیں۔ ان قربانیوں کے باوجود عوامی مینڈیٹ، بنیادی حقوق اور صوبائی خودمختاری کو نظرانداز کرنا قابلِ قبول نہیں۔ گورنر راج یا ایمرجنسی جیسے اقدامات مسائل کا حل نہیں بلکہ ان سے جمہوری اقدار کمزور، عوامی بے چینی میں اضافہ اور وفاق و صوبے کے درمیان فاصلے بڑھ سکتے ہیں۔ عوام پہلے ہی مہنگائی، بے روزگاری اور دیگر معاشی و سماجی مسائل کا سامنا کر رہے ہیں، اس لیے سیاسی محاذ آرائی بڑھانے کے بجائے عوام کو ریلیف دینے ، معاشی بہتری اور بنیادی سہولتوں کی فراہمی پر توجہ دی جانی چاہیے ۔ریحانہ امتیاز ڈار نے کہا کہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے تمام سیاسی قوتوں کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اختلافات جمہوری طریقے سے حل کرنے چاہییں۔ ایسے فیصلوں کو ترجیح دینی چاہیے جو قومی اتحاد، سیاسی استحکام اور عوامی اعتماد کو فروغ دیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...