عابد رضا کوٹلہ کی گجرات چیمبر آمد نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
گجرات (نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ڈویژنل صدر عابد رضا کوٹلہ نے علی وڑائچ کلا چور کے ہمراہ گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا اور نومنتخب صدر ملک مظہر اعوان، سینئر نائب صدر غلام محی الدین، نائب صدر سفران ناظر اور ایگزیکٹو ممبران کو مبارکباد پیش کی۔
نومنتخب صدر ملک مظہر اعوان نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا۔عابد رضا کوٹلہ نے کہا کہ گجرات چیمبر کا یہ ان کا پہلا باضابطہ دورہ ہے ۔ ملک کی ترقی کے لیے اجتماعی کوششیں کرنا ہوں گی اور ترقی یافتہ ممالک کی طرح معاشی ترقی، صنعت اور تعلیم پر خصوصی توجہ دینا ہوگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments