گجرات میں فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں‘ 78ہزار روپے جرمانہ
خوراک کے 5نمونے بھی حاصل،100لٹر غیر معیاری دودھ تلف
گجرات (نامہ نگار) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے خوراک کا معیار یقینی بنانے اور شہریوں کو معیاری اشیائے خورونوش کی فراہمی کے لیے ضلع بھر میں کارروائیاں جاری ہیں۔ فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے مختلف مقامات پر خوراک کی تیاری اور فروخت سے متعلق 56 معائنے کیے ۔ صفائی اور حفظانِ صحت کے اصولوں پر عمل نہ کرنے والوں کو 27 اصلاحی نوٹس جاری کیے ، جبکہ خلاف ورزیوں پر 5 مقامات کو مجموعی طور پر 78ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ کارروائیوں کے دوران خوراک کے 5 نمونے بھی حاصل کیے گئے ، جبکہ 100 لٹر غیر معیاری دودھ تلف کر دیا گیا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق شہریوں کو محفوظ اور معیاری خوراک کی فراہمی کے لیے معائنے اور قانونی کارروائیاں جاری رہیں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments