نارویجن وفد کا ڈی پی او کمپلیکس گجرات کا دورہ، بریفنگ دی گئی
جدید ٹیکنالوجی کا مؤثر استعمال جرائم روکنے میں اہم کرداراداکررہا:ڈی پی او
گجرات (نامہ نگار) نارویجن وفد نے ڈی پی او کمپلیکس گجرات کا دورہ کیا اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزاد سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران کمیونٹی پولیسنگ، باہمی تعاون اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ڈی پی او فیصل شہزاد نے وفد کو سیف سٹی گجرات کا دورہ کروایا اور جدید نگرانی کے نظام، کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ اور پولیسنگ کے طریقہ کار پر تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ جدید ٹیکنالوجی کا مؤثر استعمال جرائم کی روک تھام، امن و امان کے قیام اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے ۔ دورے کا مقصد پولیسنگ کے شعبے میں باہمی تعاون، تجربات کے تبادلے اور کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ کیلئے روابط کو مزید مستحکم کرنا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments