موترہ میں لڑائی جھگڑے ،2نوجوان زخمی، ایک کی انگلی ٹوٹ گئی

موترہ میں لڑائی جھگڑے ،2نوجوان  زخمی، ایک کی انگلی ٹوٹ گئی

موترہ (نامہ نگار) لڑائی جھگڑے کے دو مختلف واقعات میں تین افراد نے دو نوجوانوں کو تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا، جبکہ ایک نوجوان کے ہاتھ کی انگلی ٹوٹ گئی۔

پہلے واقعے میں تھانہ موترہ کے علاقے رچھاڑہ کے رہائشی فرقان نے پولیس کو درخواست دی کہ اس کا بیٹا ڈیرے سے گھر واپس آ رہا تھا کہ راستے میں موجود ملزموں زین اور حسنین نے اسے روک کر تشدد کا نشانہ بنایا، جس سے اس کے ہاتھ کی انگلی ٹوٹ گئی۔دوسرے واقعے میں برج چیمہ کے رہائشی صہیب نے پولیس کو بتایا کہ ملزم زمان نے اس کے بیٹے کو تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا۔ پولیس نے دونوں واقعات کے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...