لڑکی سے متعدد بار زیادتی کا الزام، ملزم کے خلاف مقدمہ

لڑکی سے متعدد بار زیادتی کا  الزام، ملزم کے خلاف مقدمہ

تتلے عالی (نامہ نگار) تتلے عالی میں لڑکی سے متعدد بار زیادتی کے الزام میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

استغاثہ کے مطابق تتلے عالی کے علاقے بوپڑہ کلاں کی رہائشی (غ) کے بھتیجے ایک مقامی نجی اکیڈمی میں زیر تعلیم تھے، جس کے باعث (غ) کی اکیڈمی کے استاد شکیل سکنہ تنگ کلاں سے شناسائی ہوئی۔ اسی دوران لڑکی نے پانچ طلائی چوڑیاں اور چار لاکھ 50 ہزار روپے شکیل کے پاس امانت رکھوائے اور ضرورت پڑنے پر واپس کرنے کا کہا۔ شکیل نے لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور نقدی و زیورات کی واپسی کے لیے اس کے سامنے شرط رکھی کہ وہ اس کے ساتھ تعلق قائم رکھے ۔ لڑکی کے مطابق ملزم اسے مسلسل زیادتی کا نشانہ بناتا رہا اور آخری بار تتلے عالی میں اپنی بہن کے گھر لے جا کر زیادتی کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...