ڈسکہ :سنوکر کلبوں پر جوئے اور منشیات کے استعمال کی شکایات
موترہ(نامہ نگار)ڈسکہ اور گردونواح میں نوجوان نسل نے کتابوں سے منہ موڑ کر سنوکر کلبوں کا رخ کرلیا، جبکہ مختلف مقامات پر مبینہ طور پر جوئے کے اڈے قائم ہونے اور منشیات کے استعمال کی شکایات سامنے آ رہی ہیں۔
شہریوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی خاموشی پر سوالات اٹھاتے ہوئے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔علاقے میں انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث مختلف مقامات پر سنوکر کلب قائم ہیں۔ جہاں مبینہ طور پر سرعام جوا کھیلا جاتا ہے اور بعض نوجوان منشیات کا استعمال بھی کرتے ہیں۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سنوکر کلبوں کی سرگرمیوں کی نگرانی کی جائے اور جوئے و منشیات کے استعمال میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments