ڈسکہ:سموگ کے اثرات نمایاں شہریوں کو احتیاط کی ہدایت
ڈسکہ (نمائندہ دنیا) موسم میں تبدیلی کے ساتھ ہی ڈسکہ اور گردونواح میں سموگ کے اثرات نمایاں ہونے لگے ہیں۔
علی الصبح مضافاتی علاقوں میں سموگ کی تہہ چھائی رہنے لگی ہے ، جس سے شہریوں کو سانس لینے میں دشواری اور آنکھوں میں جلن سمیت مختلف مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔ ماہرین کے مطابق سموگ میں موجود آلودہ ذرات انسانی صحت، بالخصوص بچوں، بزرگوں اور سانس کی بیماریوں میں مبتلا افراد کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ غیر ضروری طور پر صبح سویرے کھلی فضا میں نکلنے سے گریز کریں، باہر جاتے وقت ماسک استعمال کریں اور آنکھوں میں جلن یا سانس لینے میں دشواری کی صورت میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments