مصطفی بٹ ساتھیوں سمیت بریگیڈیئر بابر گروپ میں شامل

مصطفی بٹ ساتھیوں سمیت  بریگیڈیئر بابر گروپ میں شامل

سوہدرہ (نمائندہ دنیا) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق مشیر وزیراعلیٰ پنجاب بریگیڈیئر (ر) بابر علاؤالدین نے کہا ہے کہ انہوں نے کبھی نفرت کی سیاست کی ہے اور نہ ہی وہ اس پر یقین رکھتے ہیں۔

ان کا منشور ہمیشہ محبتیں بانٹنا اور بلاامتیاز علاقے کی خدمت کرنا رہا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق کونسلر مصطفیٰ بٹ کی اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت بریگیڈیئر بابر گروپ میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ عوامی اجتماع اور کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سیاسی منظرنامے میں اہم تبدیلی دیکھنے میں آئی، جب سابق کونسلر مصطفیٰ بٹ نے حاجی سلیم دولہ گروپ چھوڑ کر اپنے ساتھیوں اور برادری سمیت بریگیڈیئر بابر گروپ میں باضابطہ شمولیت کا اعلان کیا۔ شرکا نے تالیوں اور نعروں کے ساتھ اس فیصلے کا خیرمقدم کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...