راہوالی میں 2منشیات فروشوں سے ساڑھے 3کلو چرس برآمد

راہوالی میں 2منشیات فروشوں  سے ساڑھے 3کلو چرس برآمد

راہوالی (نامہ نگار) تھانہ کینٹ پولیس نے مختلف ناکوں کے دوران دو منشیات فروشوں سے ساڑھے تین کلو سے زائد چرس برآمد کرکے ملزمان کے خلاف دفعہ 9سی کے تحت مقدمات درج کرلیے۔

سب انسپکٹر محمد خاور نے سوئیاں گاؤں راجباہ کی پلی پر ناکے کے دوران منشیات فروش ارسلان ولد بشیر قوم راول سے ایک ہزار 720 گرام چرس برآمد کی، جبکہ محلہ اختر آباد راہوالی ریلوے پھاٹک پر اے ایس آئی علی نواز نے ناکے کے دوران جی ٹی روڈ کی جانب سے پیدل آنے والے ملزم رضوان عرف رگو سکنہ بلے والا کے قبضے سے ایک ہزار 840 گرام چرس برآمد کی۔ پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...