مہندی کی تقریب پر چھاپہ، 10افراد گرفتار، دولہا اور ڈانسر فرار
سکندر پورہ کے رہائشی اعجاز کے بیٹے علی حیدر کی رسمِ مہندی پر پولیس نے ریڈکی
سوہدرہ (نمائندہ دنیا) تھانہ سوہدرہ پولیس نے سیالکوٹ روڈ پر واقع ایک مقامی مارکی میں جاری مہندی کی تقریب پر چھاپہ مار کر 10 افراد کو گرفتار کر لیا، جبکہ دولہا علی حیدر عرف مون اور معروف خواجہ سرا ڈانسر چاہت بلوچ پولیس کو دیکھتے ہی فرار ہو گئے ۔پولیس کے مطابق مخبر کی اطلاع پر کارروائی کی گئی۔ سکندر پورہ کے رہائشی اعجاز احمد کے بیٹے علی حیدر عرف مون کی رسمِ مہندی جاری تھی، جہاں معروف ڈانسر چاہت بلوچ تیز آواز میں بجنے والے ساؤنڈ سسٹم پر رقص کر رہا تھا اور تقریب میں شریک افراد اس پر کرنسی نوٹ نچھاور کر رہے تھے ۔پولیس نے کارروائی کے دوران دولہا کے والد اعجاز احمد، چچا امتیاز سمیت علی نقی، علی رضا، محمد طارق، علی خان، عثمان، امنی اکبر اور افضال احمد کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے موقع سے سپیکر، ایمپلی فائر سمیت ساؤنڈ سسٹم بھی قبضے میں لے لیا۔ گرفتار افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments