اے سی کا ہائی سکول ببر کادورہ ،متعدد ملازمین غیر حاضر پائے گئے

اے سی کا ہائی سکول ببر کادورہ ،متعدد ملازمین غیر حاضر پائے گئے

ایک استاد اسسٹنٹ کمشنر کی موجودگی میں طلبہ کو چھڑی سے مارتاپیٹتارہا طلبہ کے ساتھ ناروا سلوک کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا:احمداقبال

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا) اسسٹنٹ کمشنر احمد اقبال نے گورنمنٹ ہائی سکول ببر کا اچانک دورہ کیا، جہاں انتظامی غفلت اور سنگین بے ضابطگیاں سامنے آئیں۔ سکول کے مرکزی گیٹ پر تین طالب علم دروازہ کھولنے اور بند کرنے کے لیے تعینات تھے ۔ ہیڈ ماسٹر محمد اعظم، محمد لقمان، عبدالغفار، اکرم ندیم، عبدالجبار، محمد ارشاد، سیف اللہ ثاقب، امجد علی، سید علی حیدر، وسیم عباس، محمد طارق (لیب اسسٹنٹ)، محمد نواز (مالی) اور امجد (نائب قاصد) غیر حاضر پائے گئے ، جبکہ غیر حاضر ہیڈ ماسٹر محمد اعظم اور ایس ایس ٹی محمد لقمان کی حاضری رجسٹر میں موجود تھی۔ دورے کے دوران ایک استاد اسسٹنٹ کمشنر کی موجودگی میں طلبہ کو چھڑی سے تشدد کا نشانہ بنا رہا تھا۔

سکول کی عمارت کی حالت بھی انتہائی خستہ تھی، کلاس رومز کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹے ہوئے تھے اور کمروں میں روشنی کا مناسب انتظام نہیں تھا۔ پینے کے صاف پانی کی سہولت موجود نہیں تھی جبکہ الیکٹرک واٹر کولر بھی بند پڑا تھا۔ صفائی ستھرائی کی صورتحال انتہائی ابتر تھی اور سکول کے احاطے میں جگہ جگہ گھاس پھوس اور خود رو جڑی بوٹیاں اگی ہوئی تھیں۔ اسسٹنٹ کمشنر احمد اقبال نے سکول کی ناقص صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں میں انتظامی غفلت، غیر حاضری اور طلبہ کے ساتھ ناروا سلوک کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...