وزیرآباد کے کٹلری کلسٹر کیلئے حکومتی معاونت کا خیرمقدم
پروگرام کے عملی فوائد مقامی صنعت تک پہنچانے تعاون کرینگے :رہنما
وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پاکستان کٹلری اینڈ سٹین لیس یوٹینسلز مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین مہر شکیل اعظم، سابق چیئرمین و ایم ڈی پاک کٹلری کنسورشیم وزیرآباد محمد خالد مغل، سابق چیئرمین محمد جمال بھٹہ، سابق چیئرمین حمید اختر چڈھا اور سینئر مجلس عاملہ کے رکن شکیل احمد بھٹہ نے مشترکہ بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے پنجاب کی جدت، قدر افزائی، مواقع اور صنعتی تبدیلی کے پروگرام کے تحت کٹلری کلسٹر وزیرآباد کو خصوصی معاونت فراہم کرنے کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کٹلری ایسوسی ایشن وزیرآباد اس پروگرام کے عملی فوائد مقامی صنعت تک پہنچانے کے لیے پنجاب حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی۔ آئندہ تین سال میں کٹلری مصنوعات کی پیداواری صلاحیت اور برآمدات دوگنا کرنے کے لیے منظم پیش رفت کی جائے گی، جس سے ہزاروں مرد و خواتین کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہو سکیں گے ۔چیئرمین مہر شکیل اعظم اور سابق چیئرمین بورڈ آف مینجمنٹ محمد خالد مغل نے کہا کہ سمال انڈسٹریل اسٹیٹ وزیرآباد کی آبادکاری، جدید پیداواری ٹیکنالوجی، تحقیق و ترقی، خام مال اور مصنوعات کی جانچ اور بین الاقوامی معیار کی تصدیقی سہولیات کٹلری صنعت کی ترقی میں بنیادی کردار ادا کر سکتی ہیں۔ ان اقدامات سے اعلیٰ قدر کی کٹلری مصنوعات کی تیاری اور برآمدات میں اضافہ ہوگا، جس سے پاکستان کو زرمبادلہ حاصل ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments