علی پورچٹھہ :نہر لوئر چناب پل کے قریب گول چکر نہ ہونے پر حادثات معمول
علی پورچٹھہ (تحصیل رپورٹر) علی پورچٹھہ میں نہر لوئر چناب پل کے قریب گول چکر نہ ہونے کے باعث ٹریفک حادثات معمول بنتے جا رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ہیڈ ساگر سے ہیڈ چھناواں تک علی پورچٹھہ کے راستے گیم چینجر منصوبہ 2022ء میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے دور میں شروع کیا گیا تھا۔ رکن صوبائی اسمبلی عدنان افضل چٹھہ کی خصوصی کاوشوں سے حکومت پنجاب نے فنڈز جاری کیے اور منصوبے کے تحت ہیڈ ساگر سے علی پورچٹھہ نہر لوئر چناب پل تک سڑک مکمل کر لی گئی، جبکہ باقی حصے پر تعمیراتی کام جاری ہے ۔ تاہم نہر لوئر چناب پل کے قریب مرکزی شاہراہ اور گوجرانوالہ روڈ کا چوراہا ٹریفک کیلئے خطرناک مقام بن چکا ہے ، جہاں تیز رفتار گاڑیوں اور موٹر سائیکل سواروں کے حادثات پیش آ چکے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ سڑک کی تعمیر کے ساتھ ٹریفک کی محفوظ روانی کیلئے ضروری اقدامات بھی ناگزیر ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments