مذہبی شخصیات قاری شہباز فاروقی اور قاری قیصر کی پی پی میں شمولیت

 مذہبی شخصیات قاری شہباز فاروقی  اور قاری قیصر کی پی پی میں شمولیت

گکھڑ منڈی(نامہ نگار)سابق چیئرمین یونین کونسل کوٹ عنایت خان طارق سلطان چیمہ کے ڈیرے پر سابق رکن پنجاب اسمبلی اعجاز احمد سماں کی قیادت میں تقریب منعقد ہوئی۔۔۔

 جس میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں اور علاقے کی سیاسی و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر علاقے کی ممتاز مذہبی شخصیات قاری شہباز احمد فاروقی اور قاری قیصر محمود نے بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔ سابق رکن پنجاب اسمبلی اعجاز احمد سماں نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...