فراز گراؤنڈ واقعے سے متعلق ویڈیوز کا نوٹس، ڈی پی او نے انکوائری رپورٹ مانگ لی
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا) سوشل میڈیا پر پولیس اہلکار سے منسوب ویڈیوز کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او سیالکوٹ کیپٹن (ر) دوست محمد نے متعلقہ افسران سے فوری انکوائری رپورٹ طلب کرلی ہے۔
ڈی پی او نے واضح کیا ہے کہ فراز گراؤنڈ واقعے میں کسی بھی پولیس اہلکار کا غیر قانونی کردار، غفلت یا محکمانہ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی ثابت ہونے پر بلاامتیاز محکمانہ اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ قانون سے کوئی بالاتر نہیں اور احتساب سمیت قانون کی یکساں عملداری ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments