جامع مسجد اویسیہ میں درسِ تبیان القرآن کا انعقاد

جامع مسجد اویسیہ میں درسِ  تبیان القرآن کا انعقاد

حافظ آباد (نمائندہ دنیا) بزم تبیان القرآن محلہ میاں دا کوٹ کے زیر اہتمام جامع مسجد اویسیہ میں درسِ تبیان القرآن کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب کی صدارت ضلعی صدر تحریک اہلسنت پاکستان علامہ اعجاز احمد عدن چشتی نے کی، جبکہ علامہ محمد وقاص احمد نقشبندی نے بطور مدرس خصوصی شرکت کرتے ہوئے سورۃ الماعون کی تفسیر بیان کی۔ درسِ قرآن کے دوران انہوں نے سورۃ الماعون کی روشنی میں معاشرتی برائیوں، یتیموں کے حقوق، نماز میں غفلت، ریاکاری اور مسکینوں کے حقوق کی ادائیگی جیسے اہم موضوعات پر تفصیلی گفتگو کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...