گوجرانوالہ بورڈ کے انٹرمیڈیٹ ضمنی امتحانات آج سے شروع
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر) گوجرانوالہ تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام انٹرمیڈیٹ سیکنڈ اینول (ضمنی) امتحانات آج 3 نومبر سے شروع ہوں گے، جن میں ریجن بھر سے 41 ہزار سے زائد امیدوار شرکت کریں گے۔
امتحانات کیلئے 56 مراکز قائم کرکے عملہ تعینات کر دیا گیا ہے۔ امیدواروں کو رول نمبر سلپس جاری کرنے کے ساتھ امتحانی مراکز بھی الاٹ کر دیے گئے ہیں۔ سپرنٹنڈنٹس، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس، سپروائزرز اور نگران عملے کی تعیناتی بھی مکمل کر لی گئی ہے ۔ کنٹرولر امتحانات پروفیسر محمد ندیم کے مطابق امتحانات کو صاف اور شفاف بنانے کے لیے موبائل انسپکشن ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments