قرآن و سنت کی تعلیمات پر عمل ہی کامیابی : پیر مجتبیٰ فاروق
حافظ آباد (نمائندہ دنیا) سجادہ نشین آستانہ عالیہ موہڑہ شریف راولپنڈی اور ممتاز مذہبی اسکالر پیر محمد مجتبیٰ فاروق گل بادشاہ نے کہا ہے کہ آج ہم اسلامی تعلیمات سے دور ہوتے جا رہے ہیں۔
ضرورت اس امر کی ہے کہ قرآن و سنت سے رہنمائی حاصل کرتے ہوئے نبی کریم حضرت محمد ﷺ کی تعلیمات اور اسوۂ حسنہ کے مطابق اپنی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لائیں۔ دنیا و آخرت کی کامیابی اسی میں ہے کہ ہم قرآن و سنت کو اپنی زندگیوں پر نافذ کریں اور اتباعِ سنت کو اپنا شعار بنائیں۔ وہ شوریٰ چٹھہ میں منعقدہ محفلِ اولیاء موہڑہ شریف سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر خلیفہ مجاز آستانہ عالیہ موہڑہ شریف انجینئر حاجی محمد عمران ملک (ایکسین واپڈا)، خلیفہ حاجی اعجاز احمد ہنجرا سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments