اٹھارہ ہزاری :ناقص صفائی،طبی عملے کی عدم دستیابی،کلینک سیل
اسسٹنٹ کمشنر اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے بھکر روڈ پر واقع کلینک کادورہ کیا
اٹھارہ ہزاری (نمائندہ دنیا) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ہیلتھ وژن اور ڈپٹی کمشنر جھنگ کیپٹن (ر) عبدالرحمٰن کی ہدایات پر تحصیل اٹھارہ ہزاری میں اینٹی کوئیکری مہم کے تحت کارروائیاں جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر اٹھارہ ہزاری فائزہ انور اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ذکاء مہدی نے مین بھکر روڈ پر واقع الشفاء کلینک کا اچانک معائنہ کیا۔معائنے کے دوران کلینک میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات، مستند اور اہل طبی عملے کی عدم دستیابی سمیت انفیکشن پریوینشن اینڈ کنٹرول (IPC) کے حوالے سے متعدد خامیاں سامنے آئیں۔ طبی سہولیات کی فراہمی اور مقررہ ضابطہ کار پر عمل درآمد میں پائی جانے والی بے ضابطگیوں پر متعلقہ حکام نے فوری کارروائی کرتے ہوئے الشفاء کلینک کو سیل کر دیا، جبکہ پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی جانب سے چالان بھی جاری کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments