حافظ آباد:فوارہ چوک کا رائونڈ ابائوٹ مسمار ‘نیا بنانے کی تیاری

 حافظ آباد:فوارہ چوک کا رائونڈ ابائوٹ مسمار ‘نیا بنانے کی تیاری

چند سال قبل 75لاکھ روپے سے تیار ٹریفک سرکل راتو ں رات صفحہ ہستی سے مٹا دیا

حافظ آباد(نامہ نگار ، نمائندہ دنیا )شہر کے فوارہ چوک میں قریباً 75لاکھ روپے کی لاگت سے بنائے گئے راؤنڈ اباؤٹ / ٹریفک سرکل کو مسمار کر دیا گیا جس کے بعد یہاں نیا راؤنڈ اباؤٹ بنانے کی تیاریاں کی جانے لگیں۔ حافظ آباد کے فوارہ چوک میں چند سال قبل 75لاکھ روپے سے زائد کی رقم سے دو شیروں والا راؤنڈ اباؤٹ بنایا گیا تھا لیکن اب راتوں رات اسے صفحہ ہستی سے مٹا دیا گیا۔ضلعی افسر وں کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ یہاں نیا راؤنڈ اباؤٹ بنایا جائے گا۔شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے اسے قومی خزانے کا ضیاع قرار دیا اور کہا کہ شہر کی خوبصورتی کے نام پر نہ صرف خطیر رقم خرچ کی جا رہی ہے بلکہ لاکھوں روپے خورد برد بھی کئے جا رہے ہیں جس کا صوبائی حکومت کو فوری نوٹس لینا چاہیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...