ڈسکہ میں پانچ وارداتیں شہریوں کالاکھوں کانقصان

ڈسکہ میں پانچ وارداتیں شہریوں کالاکھوں کانقصان

ڈسکہ (نمائندہ دنیا) پانچ مختلف وارداتوں میں شہری طلائی زیورات، موٹر سائیکلوں، موبائل فونز اور دیگر اشیا سے محروم ہو گئے ۔

 دھرم کوٹ میں نامعلوم مرد اور عورت نے نسرین بی بی کی والدہ کو موٹر سائیکل پر بٹھایا اور راستے میں جوس پلایا، جس سے وہ بے ہوش ہو گئیں۔ ملزم ان کے کانوں کی بالیاں، انگوٹھی اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے ۔ گلوٹیاں موڑ پر احسان اللہ چیمہ کے ڈیرے کے باہر جبکہ پٹوار خانے کے باہر سے سلمان اقبال کی موٹر سائیکلیں چوری ہوگئیں ، کینال ویو ٹاؤن میں شبیر احمد کی رہائش گاہ کے باہر نصب موٹر پمپ چوری کر لیا گیا۔ دھرم کوٹ چوک میں اختر کے پٹرول پمپ سے بجلی کی تار کے دو بنڈل، بیلچے اور مستریوں کا سامان بھی چوری کر لیا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...