سرکاری عمارتوں کو خطرات، نکاسی آب کے انتظامات کیلئے وزیراعلیٰ کو خط

سرکاری عمارتوں کو خطرات، نکاسی آب کے انتظامات کیلئے وزیراعلیٰ کو خط

تتلے عالی (نامہ نگار) مقامی غیر سرکاری تنظیم ملت ویلفیئر فاؤنڈیشن نے نصف صدی سے زائد پرانی سرکاری عمارتوں کے تحفظ کیلئے حفاظتی اقدامات کرنے کی غرض سے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو خط ارسال کیا ہے ۔

 خط میں کہا گیا ہے کہ گوجرانوالہ شیخوپورہ روڈ پر واقع لڑکیوں اور لڑکوں کے سرکاری سکولوں، مریم نواز شریف ہیلتھ کلینک اور ویٹرنری ہسپتال میں نکاسی آب کی سہولیات موجود نہیں۔ اس کے باعث گزشتہ 60 سال سے روزمرہ استعمال اور بارش کا پانی عمارتوں کی بنیادوں کو کمزور کر رہا ہے ۔ جنازہ گاہ اور سپورٹس کمپلیکس کی چھتیں بھی خستہ حال ہو کر خطرناک ہو گئی ہیں۔ تنظیم نے وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ کسی بھی حادثے سے قبل سرکاری عمارتوں سے پانی کی نکاسی کیلئے نالوں کی تعمیر یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...