حافظ آباد چیمبر کے وفد کی ڈپٹی کمشنر حافظ آباد سے ملاقات
تاجر برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے :سید حسین بہادر
پنڈی بھٹیاں (نامہ نگار) چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری حافظ آباد کے ایگزیکٹو ممبران نے ڈپٹی کمشنر حافظ آباد سید حسین بہادر سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ وفد کی قیادت چیمبر آف کامرس کے صدر چودھری شفقت حسین تارڑ نے کی۔ ملاقات میں کاروباری برادری کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے لیے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ شہری مسائل بھی زیر بحث آئے ۔ ڈپٹی کمشنر سید حسین بہادر نے کہا کہ تاجر برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے ، جبکہ عوامی فلاح و بہبود کے لیے چیمبر آف کامرس کی تجاویز پر بھی عمل درآمد کیا جائے گا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر محمد ارشد خان اور چیمبر آف کامرس کے سیکرٹری بھی موجود تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments