سی ای اوویسٹ مینجمنٹ کمپنی کاسیالکوٹ روڈ اور مختار کالونی میں صفائی آپریشنز کا جائزہ

سی ای اوویسٹ مینجمنٹ کمپنی  کاسیالکوٹ روڈ اور مختار کالونی  میں صفائی آپریشنز کا جائزہ

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر) سی ای او گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی و ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی عبدالرزاق ڈوگر نے سیالکوٹ روڈ اور یونین کونسل 12 مختار کالونی کا دورہ کیا اور صفائی آپریشنز، مکینیکل سویپنگ اور شہری علاقوں میں صفائی کے مجموعی انتظامات کا جائزہ لیا۔

سیالکوٹ روڈ کے دورے کے دوران انہوں نے مرکزی شاہراہوں، چوکوں اور ملحقہ علاقوں میں مکینیکل صفائی، سڑکوں سے گردوغبار کے خاتمے ، مشینری کے مؤثر استعمال اور روڈ واشنگ کے انتظامات کا معائنہ کیا۔ بعدازاں انہوں نے یونین کونسل 12 مختار کالونی کا دورہ کیا، جہاں صفائی آپریشن، عملے کی حاضری، بیٹ پلان پر عمل درآمد اور کوڑا کرکٹ کی بروقت منتقلی کا جائزہ لیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...